لاہور میں ترک کمپنی کی 300 گاڑیاں ضبط کرنے کا معاملہ، ایل ڈبلیو ایم سی کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا گیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک کمپنی کی جانب سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے سی ای او اور انتظامیہ کے خلاف مقدمے کی درخواست جمع کرادی گئی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق درخواست ترک کمپنیوں کی 300گاڑیاں ریکارڈ سمیت اٹھا کر لے جا نے کے معاملہ میں جمع کروائی گئی ہے۔ درخواست مقدمہ میں ترک کمپنی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اوز پاک کی مختلف سٹیشنز میں موجود گاڑیوں کو زبردستی قبضے میں لیا گیا۔ گاڑیوں کے ساتھ ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ دفاتر میں موجود ریکارڈ بھی ساتھ لے گئے۔