’مریم اورنگزیب کو کندھے مارنے کی عادت ہے ‘ لیگی خاتون رہنما پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملے کے بعد زرتاج گل کا افسوسناک رد عمل سامنے آگیا

’مریم اورنگزیب کو کندھے مارنے کی عادت ہے ‘ لیگی خاتون رہنما پر پی ٹی آئی ...
’مریم اورنگزیب کو کندھے مارنے کی عادت ہے ‘ لیگی خاتون رہنما پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملے کے بعد زرتاج گل کا افسوسناک رد عمل سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل وزیر نے مریم اورنگزیب پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے حملے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کردیا۔
صحافی کی جانب سے سوال پر زرتاج گل نے کہا کہ جب انہوں نے کچھ دیکھا ہی نہیں تو مذمت کیا کریں، ساتھ ہی زرتاج گل نے مریم اورنگزیب پر شدید تنقید بھی کی اور کہا کہ اسے اور عظمیٰ بخاری کندھا مارنے کی عادت ہے۔ آخری بار بھی مریم اورنگزیب نے کندھا مار کر ہمارے ایم این اے فہیم خان کو گرایا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاوس کے باہرتحریک انصاف کے کارکنوں نے لیگی رہنماوں کو پریس کانفرنس کے دوران گھیر کر شدید نعرے بازی کی تھی،اس دوران ایک پی ٹی آئی کارکن نے مریم اورنگزیب کو ٹانگ بھی ماری تھی ۔

مزید :

قومی -