آنے والے دنوں میں معیشت میں بہتری ، غریبوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینگے، شبلی فراز

آنے والے دنوں میں معیشت میں بہتری ، غریبوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینگے، شبلی فراز
آنے والے دنوں میں معیشت میں بہتری ، غریبوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینگے، شبلی فراز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ آنے والے دن استحکام کے دن ہوں گے۔معیشت دوبارہ چل پڑی ہے۔وزیر اعظم کا محور اب سے غریب عوام ہوگا۔غریبوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے۔مہنگائی کے خلاف وزیرا عظم نے جہاد کا اعلان کردیا ہے۔آنے والے دنوں میں معیشت میں بہتری کے آثار نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرشبلی فراز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم اے کی تحریک بری طر ح ناکام ہوگئی۔پی ڈی ایم اے کے ساتھ وہ قوتیں ہیں جنہوں نے اخلاقیات کو تباہ کیا۔انہوں نے ہمیشہ سیاست میں رشوت اور پیسے کا استعمال کیا۔پیسے کے زور پر سیاست میں آنے والوں نے ملک کوتباہ کردیا۔

انہوں نے کہاکہ ن لیگ اور ان کے حواریوں نے کرپشن کی داستانیں بنائیں۔ملک کی اخلاقیات تباہ کرنے والوں سے جنگ لڑ رہے ہیں۔یہ خدمت کے لئے نہیں پیسے کے لئے سیاست میں آئے۔انہوں نے پاکستان، یورپ اور دیگر ممالک میں اپنی جائیدادیں بنائی۔کیسے وہ اپنے مفادات کے خلاف قانون سازی کریں گے۔ان لوگوں نے عوام کے ووٹ لے کے ذاتی مفادات کو فروغ دیا۔ان کے مفادات اور بیانیہ تبدیل ہوتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کہتے ہیں ایک زرداری سب پہ بھاری لیکن اگر وہ پیسہ جو ان کے پاس ہے آپکو دیا جائے توآپ بھی بھاری ہو جائیں گے۔ان کی خواہش ہے کہ کرپشن کیسز پر ان کو ریلیف مل جائے۔یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے لوگوں کو ووٹ ضائع کرنے کے طریقے بتارہے ہیں۔ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو ہم نے نہیں چھوڑنا۔چاروں صوبوں کی زنجیر پیپلز پارٹی ایک صوبے تک محدود ہو کر رہ گئی۔مسلم لیگ ن ایک صوبے تک محدو د ہو کر رہ گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے اپنے والد مرحوم احمد فراز کا شعر بھی پڑھا۔

علاوہ ازیں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے2008کے الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔پی ٹی آئی کو 2002میں ایک سیٹ ملی۔تحریک انصاف سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بڑی جماعت بن کر ابھری۔ہماری پارٹی جمہوری اور جمہوریت کا تسلسل چاہتی ہے۔وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ اخلاقیات پر مبنی سیاست کی۔وزیر اعظم نے سمجھا پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لیں۔ہمارا لیڈر نظریے پر قائم ہے۔ہماری چاروں صوبوں میں نمائندگی ہے وجہ نظریہ پر قائم رہناہے۔آنے والے دن استحکام کے دن ہوں گے۔معیشت دوبارہ چل پڑی ہے۔وزیر اعظم کا محور اب سے غریب عوام ہوگا۔غریبوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے۔مہنگائی کے خلاف وزیرا عظم نے جہاد کا اعلان کردیا ہے۔ہم ملک میں آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں۔مہنگائی سے عوام کو جو تکلیف پہنچی اس میں آفاقہ آئے گا۔آنے والے دنوں میں معیشت میں بہتری کے آثار نظر آئیں گے۔ہم اقتدا ر کے لئے ملک کی خدمت کے لئے آئے ہیں۔ہم وہ وقت واپس لائیں گے جس میں عوام کی حکمرانی ہوگی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -