براڈشیٹ کمیشن کی تحقیقات سستی کا شکار کیوں ہیں؟ ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)براڈشیٹ کمیشن کو متعلقہ وزارتوں سے تاحال مکمل ریکارڈ نہ مل سکا،کمیشن کو اب تک مطلوبہ ریکارڈ صرف نیب نے فراہم کیا ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ براڈشیٹ کمیشن نے احمر بلال صوفی کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا، رقم ادائیگی کے وقت لندن ہائی کمیشن کے آڈٹ اینڈاکاﺅنٹس ڈائریکٹر شاہد بیگ کابیان بھی قلمبندکیا جاچکا،براڈشیٹ تحقیقاتی کمیشن نے 18گواہان کے بیانات ریکارڈ کرلئے ۔کمیشن ذرائع کاکہناہے کہ ریکارڈ مل گیاتو 22 مارچ تک تحقیقات مکمل ہوجائیں گی ۔
واضح رہے کہ کمیشن نے تحقیقات کا باضابطہ آغاز9 فروری کو کیا تھا۔