آئی سی سی نے ٹیسٹ فارمیٹ میں بہترین بلے بازوں کی رینکنگ جار ی کر دی ،بابراعظم اور ویرات کوہلی میں کتنی پوزیشنز کا فرق ہے؟
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی نے ٹیسٹ فارمیٹ میں بہترین بلے بازوں کی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق کین ولیمسن پہلے، سٹیون اسمتھ دوسرے، مارنس لبوشین تیسرے،جو روٹ چوتھے، ویرات کوہلی پانچویں، بابر اعظم چھٹے،ہینری نکولز ساتویں، روہت شرما اٹھویں، چتیشور بجارا دسویں نمبر پر ہیں۔ بولرز میں پیٹ کمنز، نیل ویگنر، جوش ہیزل ووڈ، ٹم ساوتھی،جیمز اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ، کاگیسو ربادا، جسپریت بمرا اور مچل اسٹارک ٹاپ 10میں شامل ہیں،ٹاپ 5ا?ل راونڈرز جیسن ہولڈر، رویندرا جڈیجا، بین سٹوکس، شکیب الحسن اور روی چندرن ایشون ہیں۔