شبلی فراز، عمران نیازی کے اخلاقی معیار وضع کریں، شازیہ مری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شبلی فراز، عمران نیازی کے اخلاقی معیار وضع کریں۔
نجی ٹی وی پبلک نیوز کے مطابق شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے جن کو ضمیر فروش کہا ان سے ہی ووٹ لیا۔ عمران خان نے پارلیمنٹ کو بھی بے توقیر کردیا۔کل سپیکر نے اپنے منصب کی تقدس کی مٹی پلید کردی۔