’پی ڈی ایم کا مقصد صرف لانگ مارچ نہیں بلکہ یہ کام کرنا ہے‘ حمزہ شہباز  کھل کر بول پڑے

’پی ڈی ایم کا مقصد صرف لانگ مارچ نہیں بلکہ یہ کام کرنا ہے‘ حمزہ شہباز  کھل کر ...
’پی ڈی ایم کا مقصد صرف لانگ مارچ نہیں بلکہ یہ کام کرنا ہے‘ حمزہ شہباز  کھل کر بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا مقصد صرف لانگ مارچ نہیں بلکہ موجودہ حکومت جو ملکی حالات خراب کیے ،انہیں ٹھیک کرنا ہے ۔
لاہورمیں اپنی رہائش گاہ پر بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سے ملاقات میں بہت سے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا ،بلاول بھٹو کی والدہ کی بہت قدر کرتا ہوں کیونکہ وہ بہادر عورت تھیں ،انہوں نے جمہوریت اور پاکستان کے لیے قربانی دی ۔حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم نے میثاق جمہوریت کے تحت دس سال اچھی روایات قائم کیں،اس دوران ہم سے غلطیاں بھی ہوئیں لیکن آج جو گالم گلوچ کی سیاست ہے ،یہ جمہوریت کے لیے اچھی چیز نہیں ،ہم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے پاکستان کے مفاد کے لیے آگے بڑھیں گے ۔

مزید :

قومی -