پاک فوج کی چولستان میں جنگی مشقیں، 500 طلبہ بھی پہنچ گئے، کیا کرنے گئے تھے؟
بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بہاولپورکورکے زیراہتمام چولستان میں پاک فوج کی فوجی مشقیں جاری ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکولز، کالجز اور جامعات کے طلبا و طالبات نےایک دن چولستان میں بہاولپورکور کے ساتھ گزارا۔ اس کا مقصد نوجوانوں کوپاک فوج کی دفاعی ذمہ داریوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سےآگاہ کرناتھا۔ پاک فوج کی جنگی مشقوں کا مشاہدہ کرنے والوں میں 500 طلبا و طالبات اور اساتذہ شامل تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’ایک دن فوج کے ساتھ‘ پروگرام میں طلبہ کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کاعملی مظاہرہ دکھایاگیا، طلبہ نے پاک فوج کےزیر استعمال اسلحہ اور جنگی آلات کا بھی جائزہ لیا۔ مشقوں کا مشاہدہ کرنے والے طلبہ نے پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور جذبے کی تعریف کی۔