بیٹی کے رشتے کا معاملہ، شاہد آفریدی نے خاموشی توڑ دی

بیٹی کے رشتے کا معاملہ، شاہد آفریدی نے خاموشی توڑ دی
بیٹی کے رشتے کا معاملہ، شاہد آفریدی نے خاموشی توڑ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنی صاحبزادی کے  فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی  کے ساتھ نسبت طے پانے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

شاہد آفریدی نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ’شاہین  کے اہلخانہ نے میری بیٹی کے رشتے کیلئے میرے گھر والوں سے رابطہ کیا ہے،  دونوں خاندان باہمی رابطے میں ہیں، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، اگر اللہ کی رضا ہوئی تو یہ جوڑا بھی بن جائے گا۔‘

شاہد آفریدی نے اپنے ’داماد‘ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ میری دعائیں شاہین کے ساتھ ہیں، اللہ اسے آن فیلڈ اور آف فیلڈ کامیابیاں عطا کرے ۔‘ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ شاہین شاہ آفریدی کے رشتے کیلئے ان کے اہلخانہ نے شاہد آفریدی کی لڑکی کا ہاتھ مانگا ہے۔ شاہین کیلئے آفریدی کی بڑی سے چھوٹی صاحبزادی کو پسند کیا گیا ہے تاہم ابھی باضابطہ منگنی کی تقریب  منعقد نہیں کی گئی۔ گزشتہ روز شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان آفریدی نے رشتہ طے پانے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد آج شاہد آفریدی نے بھی اس پر مہرِ تصدیق ثبت کردی ہے۔

مزید :

Breaking News -کھیل -