پی ایس ایل میں شامل کتنے لوگوں نے کورونا ویکسین لگوائی تھی، ان میں کون کونسے کھلاڑی شامل تھے؟ اہم معلومات سامنے آگئیں

پی ایس ایل میں شامل کتنے لوگوں نے کورونا ویکسین لگوائی تھی، ان میں کون کونسے ...
پی ایس ایل میں شامل کتنے لوگوں نے کورونا ویکسین لگوائی تھی، ان میں کون کونسے کھلاڑی شامل تھے؟ اہم معلومات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6 کے دوران 160 سے زائد  کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف نے کورونا ویکسین لگوائی، کورونا ویکسین لگوانے والوں میں چار غیر ملکی بھی شامل تھے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق  تقریباً تین سو افراد میں سے 160 کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ویکسین لگوائی، پی ایس ایل میں شریک چار غیر ملکیوں نے بھی ویکسین لگوائیں، غیر ملکیوں میں دو کھلاڑی اور 2 کوچنگ اسٹاف نے ویکسین لگوائی۔کورونا ویکسین لگوانے والوں میں میں قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی شامل ہیں۔کورونا ویکسین لگوانے کے بعد محمد عامر کا کہنا ہے کہ  ویکسین کے کوئی منفی اثرات نہیں ہیں، یہ بہت ضروری ہے، ہر کسی کو ویکسی نیشن کروانی چاہیے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -