دولہا کی شکل دیکھتے ہی دلہن شادی چھوڑ کر فرار ہوگئی
پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں ایک شادی کے دوران اس وقت پریشان کن صورتحال پیدا ہوگئی جب دلہن نے دولہا کی شکل دیکھی تو اس سے شادی کرنے کی بجائے مندر سے راہِ فرار اختیار کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی نے دولہا کو اصل زندگی میں نہیں دیکھا تھا بلکہ شادی سے پہلے اسے دولہا کی تصویر واٹس ایپ پر بھیجی گئی تھی، لڑکی جب شادی کیلئے مندر میں آئی تو دولہا کی اصل شکل پسند نہیں آئی اور اپنی بڑی بہن دیوانتی دیوی کے ساتھ فرار ہوگئی۔ دلہن کے والد ویریندر چوہدری کے مطابق اس کی بیٹی کو دولہا پسند نہیں آیا۔
دوسری جانب دولہا اتل کمار چوہدری کے والد نتھو چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ بارات آنے پر دلہن کی بڑی بہن دلہن کو لے کر فرار ہوئی۔ دلہن کے بھاگ جانے پر دونوں خاندانوں میں تنازعہ پیدا ہوگیا اور اس سے پہلے کہ معاملہ مار پیٹ تک پہنچتا لوگوں نے فریقین کو سمجھا بجھا کر گھروں کو روانہ کردیا۔