" ہم نے بلاول کو انکار نہیں کیا "مونس الٰہی نے اخباری رپورٹس کو جھوٹا قرار دیدیا

" ہم نے بلاول کو انکار نہیں کیا "مونس الٰہی نے اخباری رپورٹس کو جھوٹا قرار ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اورچوہدری برادران کی ملاقات کے حوالے سے میڈ یا پر سامنے آنے والوں خبروں کے حوالے سے پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے وضاحت پیش کردی ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ نہ تو بلاول بھٹو نے سینیٹ الیکشن میں ہم سے سپورٹ مانگی ہے اور نہ ہی ہم نے ایسی کوئی پیشکش کی ہے ،ملاقات میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔مونس الٰہی نے کہا کہ بلاول بھٹو چوہدری شجاعت کی عیادت کے لیے آئے تھے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں ۔

گزشتہ روز بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی پنجاب کی سیاسی ٹیم کے ساتھ چوہدری برداران سے ملاقات کی تھی جس میں ق لیگ کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویزالہٰی، طارق بشیرچیمہ،مونس الہٰی، سالک حسین اورحسین الہٰی نے بھی شریک تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا پر اس ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بلاول بھٹو نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں چوہدری شجاعت حسین سے تعاون مانگاہے جس پر چوہدری شجاعت نے کہا تھا ’ہماراشیوہ نہیں کہ وعدہ کریں اورپاسداری نہ کریں، حکومتی اتحادی ہیں،سینیٹ میں ان کےساتھ ہیں، آپ ہمارے گھرآئے آ پ کی عزت کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -