حکومت کرپٹ لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے احمقانہ خواب دیکھ رہی ہے:امیر العظیم

حکومت کرپٹ لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے احمقانہ خواب ...
حکومت کرپٹ لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے احمقانہ خواب دیکھ رہی ہے:امیر العظیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا کہ کرپٹ اشرافیہ نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردیں ، عوام بحران کا شکار ہے، غریب کے گھروں میں فاقے اور حکمران بغلیں بجاتے نظر آرہے ہیں ، کرپٹ لوگوں کے ساتھ بیٹھ کرحکومت کا احمقانہ خواب ہے کہ وہ ملک کو کرپشن سے پاک کردیں گے،ملک کواشیاءکے ساتھ ساتھ سیاسی اور اخلاقی بصیرت کی کمی کا سامنا ہے،سرمایہ کی غیر منصفانہ تقسیم سے ملک میں ترقی نہیں بربادی ہو گی،جماعت اسلامی کی جدوجہد کرپٹ اشرافیہ اور مافیاءکے خلاف ہے، حکومت ہو یا اپوزیشن دونوں میں سرمایہ دار طبقہ ہے جوعوام پر مسلط ہے،ایک طرف عام شہری مشکلات میں ہےتو دوسری جانب حکمران اچھی کارگردی کےجتن کررہی ہے،ملک میں لوٹ مارکاکلچرعام ہے،حکمران عوام کا خون پینے میں مصروف  ہیں۔

 21 مارچ کو ملتان میں ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلہ میں مقامی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر العظیم نے کہا کہ ملتان میں تاریخ ساز جلسہ عام ہوگا جو اس خطہ میں تبدیلی اور ان سرمایہ داروں جاگیرداروں کے خلاف عوام کا ریفرنڈم ہوگا، ملک میں لوٹ کھسوٹ اور اقرباپروری کا رجحان بام عروج پر ہے، غریب آدمی ظلم کی چکی میں پستا جارہا ہے، نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا ، مزدور کو محنت کے پیسے نہیں ملتے اور اشیائے ضرورت عام آدمی کی پہنچ سے کوسوں دور ہوتی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اورعوام کی بنیادی ضروریات پر فوکس کرے،ملک میں ہونےوالے ظلم کے خلاف اہل ملتان اپنے حق کے لیے جماعت اسلامی کے زیراہتمام جلسہ عام میں شریک ہوں۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ  محمد ظفر ،ڈاکٹر صفدر ہاشمی،علی اصغر سلیمی،اطہرعزیز چوہدری،اسرار حسین،کنور صدیق اور دیگر بھی موجود تھے۔