طویل بندش کے بعد برطانیہ میں سکول کھولنے کا اعلان کردیا گیا
لندن (مجتبیٰ علی شاہ) برطانیہ میں طویل لاک ڈاؤن کے بعد پیرسے سکول کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار کھولنے کے حکومتی اعلان کے بعد پہلے فیز میں سکولوں کو کھولا جا رہا ہے ۔ جس کے تحت 8 مارچ کو پرائمری اور سیکنڈری سکول کھول دیے جائیں گے۔ لاک ڈاؤن کے دوران بچوں کو آن لائن تعلیم دی جا رہی تھی۔ سکول کھولنے کے حکومتی اعلان کے بعد والدین نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ سکول کھلنے کے بعد بچوں کے ہفتے میں دوبار کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے تاکہ حفظان صحت کے اصولوں کو یقینی بنایا جاسکے۔