اٹلی کے سابق وزیر اعظم کو دھمکی آمیز خط موصول
میلان (سید وجاہت بخاری) اٹلی کے سابق وزیر اعظم میٹو رینزی کو ایک گمنام لفافہ موصول ہوا ہے جس میں دو گولیاں تھیں۔
سابق وزیر اعظم کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے پر اٹلی کے سیاست دانوں، جن میں لیگ اور فائیو سٹار موومنٹ بھی شامل ہے ، کی جانب سےشدید مذمت کی گئی ہے ۔
نائب وزیر اعظم ٹیریسا بیلانوفا نے کہا ہے اب وقت آگیا ہے کہ تشدد اور نفرت کی اس سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’میٹو ، ہم طاقت اور فخر کے ساتھ آپ کے شانہ بشانہ ہیں ، ہمیں ڈرایا نہیں جائے گا۔‘
چیمبر کی صدر ماریہ الزبتھ نے بھی سابق وزیر اعظم سے ٹیلیفون پر اظہار یکجہتی کیا ۔
حکومت کے وزیر مارا کارفگنا نے کہا ’سیاسی اختلاف اگرچہ تلخ بھی ہو پھر بھی وہ کبھی بھی خطرات اور تشدد کی طرف نہیں جانا چاہیے۔‘