کرکٹ اور ہاکی کی طرح پولو کے فروغ کے لیے بھی اقدامات  کرنا ہوں گے:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

کرکٹ اور ہاکی کی طرح پولو کے فروغ کے لیے بھی اقدامات  کرنا ہوں گے:صدر مملکت ...
کرکٹ اور ہاکی کی طرح پولو کے فروغ کے لیے بھی اقدامات  کرنا ہوں گے:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کی جامع حکمت عملی کے نتیجے میں ملکی معیشت دن بدن مضبوط ہورہی ہے جبکہ کھیل ، سیاحت،امن اور خوشحالی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہےہیں۔

پولو اینڈ کنٹری کلب میں  ماسٹر پینٹس جناح گولڈ کپ 2021ء کے فائنل میچ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت کی جامع حکمت عملی کے نتیجے میں ملکی معیشت دن بدن مضبوط ہورہی ہے،کھیل ، سیاحت،امن اور خوشحالی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ اور ہاکی کی طرح پولو کے فروغ کے لیے بھی اقدامات  کرنا ہوں گے۔صدر عارف علوی نے ملک میں پولو کے فروغ کے لیے پاک فوج کےکردار کو سراہا۔ اختتامی تقریب میں پنجاب رینجرز نے نیزا بازی کا عمدہ مظاہرہ کیا جبکہ مختلف آرمی بینڈز نے بھی پرفارمنس پیش کی۔

مزید :

قومی -کھیل -