سابق لیگی ایم پی اے  نے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے کاروباری پارٹنر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سابق لیگی ایم پی اے  نے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے کاروباری پارٹنر کو تشدد کا ...
سابق لیگی ایم پی اے  نے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے کاروباری پارٹنر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  

جہلم(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ندیم خادم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کاروباری پارٹنر کے ہوٹل پر دھاوا بول دیا،ملزمان نے ہوٹل میں موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

غنڈہ گردی کے واقعہ کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی ویڈیو شئیر کی ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ ’مسلم لیگ نواز کے سابقہ رکن پنجاب اسمبلی جہلم چوھدری ندیم خادم کی Sub Way  جہلم میں غنڈہ گردی،ن لیگی جہاں بھی ہوں گے بدزبانی گالم گلوچ اور غنڈہ گردی سے ثابت کریں گے کہ مریم صفدر اور نواز شریف کے فالوورز ہیں۔زبان ملاحظہ فرمائیں انکی‘۔

پنجاب پولیس نے اس واقعہ کے حوالے سے  ٹویٹر پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ’ کاروباری تنازعہ کی وجہ سے سابق ایم پی اے اور ان کے کاروباری پارٹنر میں یہ واقعہ پیش آیا ماسک پہننے پر تشدد کی بات بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ مقامی پولیس فریقین کی شکایات کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لا رہی ہے‘۔

واضح رہے کہ اس واقعہ کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں تشدد کے بعد پولیس موقع پر پہنچتی ہے تو وہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے ان کو آسانی سے ہوٹل سے فرار ہونے میں مدد پیش کررہی ہوتی ہے۔

مزید :

قومی -