سینیٹ انتخابات، الیکشن کمیشن نے ایم پی اے سے پیسوں کی پیشکش کے ثبوت مانگ لیے

سینیٹ انتخابات، الیکشن کمیشن نے ایم پی اے سے پیسوں کی پیشکش کے ثبوت مانگ لیے
سینیٹ انتخابات، الیکشن کمیشن نے ایم پی اے سے پیسوں کی پیشکش کے ثبوت مانگ لیے

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رکن عبدالسلام آفریدی سے سینیٹ انتخابات میں ووٹ کے بدلے پیسوں کی پیشکش کے  ثبوت مانگ لیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے مردان سے تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عبدالسلام آفریدی سے سینیٹ انتخابات میں ووٹ کے بدلے پیسوں کی آفر کے ثبوت مانگ لیے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ایم پی اے کو ثبوت الیکشن کمیشن کی ویجیلنس کمیٹی کوپیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو میں عبدالسلام آفریدی کا کہناتھاکہ سینیٹ انتخابات میں ان کو آٹھ  کروڑ روپے کی آفر کی گئی،  الیکشن کمیشن نے ثبوت مانگے ہیں، میر ے پاس بیرون ملک کے نمبر سے واٹس اپ میسجز کا ریکارڈ موجود ہے جو میں الیکشن کمیشن کو فراہم کروں گا۔ عبدالسلام آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ انکوائری اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -