پنڈی کے بعد اسلام آباد میں بھی پولیس نشانے پر، جی 13 میں اہلکاروں پر فائرنگ، انتہائی تشویشناک خبر آگئی

پنڈی کے بعد اسلام آباد میں بھی پولیس نشانے پر، جی 13 میں اہلکاروں پر فائرنگ، ...
پنڈی کے بعد اسلام آباد میں بھی پولیس نشانے پر، جی 13 میں اہلکاروں پر فائرنگ، انتہائی تشویشناک خبر آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکٹر جی 13 میں نامعلوم ملزمان نے گشت کرنے والی پولیس گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے  تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

راولپنڈی میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ، پولیس افسر کو شہید کردیا گیا

جیو نیوز کے بعد پولیس ٹیم نے موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔زخمی ہونے والوں میں ایک سب انسپکٹر جمیل اور دو کانسٹیبل قیصر اور جمیل شامل ہیں۔تینوں زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔سب انسپکٹر جمیل کو کندھے جبکہ دونوں کانسٹیبلز کو سینے پر گولیاں لگیں۔پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی جب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

مزید :

قومی -