وزیر اعظم کا خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کی چھٹی کا فیصلہ، اب تک کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

وزیر اعظم کا خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کی چھٹی کا فیصلہ، اب تک ...
وزیر اعظم کا خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کی چھٹی کا فیصلہ، اب تک کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا
سورس:   Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن محمد مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کی ’چھٹی‘ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک نے کہا کہ وزیر اعظم نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ان دونوں کی تبدیلی سے پہلے چیف سیکرٹری پنجاب کی چھٹی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی تبدیلی پر بھی غور کیا جا ر ہا ہے۔

محمد مالک کے مطابق  چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے بعد پنجاب میں تبدیلی لائی جائے گی۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 12 مارچ کو چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید :

Breaking News -علاقائی -اسلام آباد -