سعودی عرب کی مساجد میں افطار پر پابندی نہیں لگائی ،وزیر مذہبی امور 

سعودی عرب کی مساجد میں افطار پر پابندی نہیں لگائی ،وزیر مذہبی امور 
سعودی عرب کی مساجد میں افطار پر پابندی نہیں لگائی ،وزیر مذہبی امور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ ( محمد اکرم اسد ) سعودی وزیر اسلامی امورعبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران مساجد میں افطار کے اہتمام پر پابندی عائد نہیں کی گئی تاہم ضوابط کی پابندی کرنا ہو گی۔
اخبار 24 کے مطابق آل الشیخ نے افطاری کے حوالے سے سوشل میڈیا پرپھیلائی جانے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس بھی مساجد میں افطاری کا حسب سابق اہتمام کیا جائیگا۔
وزیر مذہبی امور نے نے تاکید کی کہ افطار دسترخوان مساجد کے بیرونی صحنوں میں لگائے جائیں جبکہ انہوں نے مساجد میں چندہ جمع نہ کرنے پر بھی زور دیا۔
سعودی عرب میں گزشتہ کئی برس سے رمضان المبارک کے دوران مساجد میں فلاحی اداروں اور شخصیات کی جانب سے افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں ہر طبقہ کے افراد شرکت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزارت دینی امور کی جانب سے مساجد میں افطار کے ضوابط جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی تھی کہ مساجد اور حرمین شریفین میں افطار دسترخوانوں پر پابندی لگادی گئی ہے تاہم متعلقہ وزیر نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خبریں مصدقہ ذرائع سے حاصل کی جائیں.