پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین عہدوں سے محروم ، رشتہ دار پختونخوا کابینہ کا حصہ بننے میں کامیاب

Mar 07, 2024 | 11:36 AM

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمرایوب کے کزن جبکہ اسد قیصر اور شیرافضل مروت کے بھائی بھی خیبر پختونخوا کابینہ کا حصہ بن گئے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمرایوب کے کزن ارشد ایوب صوبائی کابینہ میں شامل ہو گئے جبکہ صوبائی وزیر عاقب اللہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر کے چھوٹے بھائی ہیں۔اسی طرح شہرام ترکئی کے چھوٹے بھائی فیصل ترکئی بھی صوبائی کابینہ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری کا بھتیجاعدنان قادری بھی پختونخوا کابینہ کا حصہ بن گیا ہے۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت کے چھوٹے بھائی خالد لطیف وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے معاون خصوصی بننے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔کراچی سے تعلق رکھنے والے مزمل اسلم کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مشیر بنایا گیا ہے۔
اس معاملے پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ صوبائی کابینہ میں میرٹ کی بنیاد پر ارکان کو شامل کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد کابینہ میں وزراءکو شامل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں