جاوید لطیف نے 2018ء اور 2024ء کے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے بڑا مطالبہ کر دیا

جاوید لطیف نے 2018ء اور 2024ء کے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے بڑا مطالبہ کر ...
جاوید لطیف نے 2018ء اور 2024ء کے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے بڑا مطالبہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے رہنما جاوید لطیف نے  2018ء اور 2024ء کے انتخابات میں دھاندلی  کے حوالے سے بڑا مطالبہ کر دیا ۔ انہوں نے  کہا کہ 2018ء اور 2024ء کے انتخابات میں دھاندلی پر کمیشن بننا چاہیے، یقین سے کہہ سکتا ہوں8فروری کے انتخابات شفاف نہیں ہیں، اخلاقی و سیاسی طور پر مخصوص نشستیں جس کی بنتی ہیں اسی کو ملنی چاہئیں، قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کس طرح مخصوص نشستیں دی جاسکتی ہیں، سپریم کورٹ کوفیصلے میں بھٹو کو پھانسی دینے والے ججوں کے بارے میں بھی لکھنا چاہیے ۔وہ  نجی ٹی وی کے پروگرام ’’ کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔

 پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اور پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری بھی شریک تھیں۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بھٹو کیس میں فیئر ٹرائل نہ ہونے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ خوشی کا باعث ہے، الیکشن کمیشن3 ہفتے بعد جس بھونڈے طریقے سے فارم 45سامنے لائی اس سے دھاندلی واضح ہوگئی۔