نیک نیت حکومت کے آنے سے پاکستان کے مسائل ختم ہو سکتے ہیں،اہالیان لاہور

نیک نیت حکومت کے آنے سے پاکستان کے مسائل ختم ہو سکتے ہیں،اہالیان لاہور
نیک نیت حکومت کے آنے سے پاکستان کے مسائل ختم ہو سکتے ہیں،اہالیان لاہور

  

لاہور (رانا جاوید اقبال/الیکشن سیل) پاکستان میں الیکشن ہو ہی اس لئے رہے ہیں کہ پاکستان کی مشکلات کو ختم کیا جا سکے۔ انشاءاللہ تعالیٰ بحکم خدا مشکلات ختم ہونگی، نئی حکومت کی نیتوں پر ہے کہ وہ پاکستان کی مشکلات ختم کرتے ہیں کہ ا پنی نیک نیت حکومت آتی تو ضرور مشکلات ختم ہونگی، ہماری خواہش ہے کہ پاکستان دوبارہ اپنے پاﺅں پر کھڑا ہو اور ایشین ٹائیگرز بن جائے۔ ان خیالات کااظہار روزنامہ پاکستان نے ایک عوامی سروے دوران لوگوں نے کئے۔ تفصیلات کے مطابق سلیم شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں الیکشن اسی لئے ہو رہے ہیں کہ پاکستان کی مشکلات کو ختم کیا جا سکے۔ کیونکہ پچھلی حکومت نے تو ملک کا بیڑا غرق ہی کردیا ہے اربوں روپے کی کرپشن نے پاکستان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ ارشد جاوید نے کہا ہے کہ انشاءاللہ تعالیٰ بحکم خدا پاکستان کی مشکلات ختم ہونگی۔ مگر آئندہ آنے والی حکومت کی نیتوں پر منحصر ہے کہ وہ ملک کی مشکلات دور کرتی ہے کہ اپنی مشکلات ماجد رحمن نے کہا ہے کہ نیک نیت حکومت آئی تو ضرور مشکلات ختم ہونگی اور ہماری خواہش ہے کہ پاکستان دوبارہ اپنے پاﺅں پر کھڑا ہو جائے محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان ایشین ٹائیگر ہے۔ اور وہ کچھ بیمار ہو گیا تھا۔ اب انشاءاللہ تعالیٰ تندرست ہو کر دوبارہ اپنے خطے پر راج کرے گا۔ عمران نے بتایا ہے کہ پچھلی حکومت نے تو ملک کا بیڑا غرق ہی کردیا تھا۔ اربوں روپوں کی کرپشن نے اس کی کمر توڑ دی تھی۔ آئندہ آنے والی حکومت کا اولین فرض ہے کہ وہ ان ڈاکوﺅں کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچائے اور لوٹی ہوئی ملک کی دولت ملک کے خزانے میں ڈالے تاکہ ملک اپنے پاﺅں پر کھڑا ہو سکے۔ اور اس کی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

مزید :

الیکشن ۲۰۱۳ -