11مئی کو عوام پاکستان سنی تحریک کوکامیاب کروائے ،مجاہد عبدالرسول

11مئی کو عوام پاکستان سنی تحریک کوکامیاب کروائے ،مجاہد عبدالرسول
11مئی کو عوام پاکستان سنی تحریک کوکامیاب کروائے ،مجاہد عبدالرسول

  

لاہور(سٹاف رپورٹر )پا کستا ن سنی تحریک حلقہ این اے 120کے امیدوار مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے کہاہے کہ تھانہ کلچر کی سیاست کو ہمیشہ کےلئے دفن کر دیں گے۔دہشت گردوں اور انتہا پسندوں سے انتقام لینے کا بہترین مو قع 11مئی بلٹ کی جگہ بیلٹ کا استعمال کیا جائے۔سابقہ حکمرانوں کو عوام اپنے ووٹ کے صحیح استعمال سے ہمیشہ کے لئے سابق کر دیں۔ عوام سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ ٹیبل لیمپ پر مہر لگا کر شریف اور محب وطن لوگوں کا انتخاب کریں۔نتخابات میں پا ک افواج کی تعیناتی انتہائی اہم اقدام ہو گا۔کر اچی سمیت ملک بھر میں انتخابات منصفانہ اور پر امن ہو نے چا ہیے ۔انتخابی مہم کے دوران ہو نے والی بے ضابطگیوں کا الیکشن کمیشن کو فوری نوٹس لینا چا ہئے۔پاک فوج کو کراچی سمیت جہاں بھی تعینات کیا جائے وہاں فوج کو دھاندلی اور جعلی ووٹ ڈالنے والوں کے خلاف کاروائی کے اختیارات بھی دئے جائیں۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مزنگ میںدفتر کا افتتاح کر تے ہوئے کیا۔اس مو قع مفتی مسعود الرحمن ،علامہ محمد اجمل قادری،و دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے عوام سنی تحریک کا بھر پور ساتھ دیں۔امن اور انصاف کی حکمرانی قائم کر نے کے لئے عوام کو 11مئی کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہو گی۔

مزید :

الیکشن ۲۰۱۳ -