کامیاب ہوکرحلقے کے عوام کی تقدیر بدل دوں گا،غیورعباس

کامیاب ہوکرحلقے کے عوام کی تقدیر بدل دوں گا،غیورعباس
کامیاب ہوکرحلقے کے عوام کی تقدیر بدل دوں گا،غیورعباس

  

لاہور (الیکشن سیل) 11مئی کو کامیاب ہوکر حلقے کے عوام کی تقدیر بدل دوں گا، پچھلے پانچ سالوں میں ن لیگ کے ایم این اے نے حلقہ کے لئے کچھ نہیں کیا۔ پیپلزپارٹی صرف عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے حلقہ این اے 132میں پیپلزپارٹی کے امیدوار غیور عباس بخاری کا حمزہ ٹاﺅن کوٹ عبدالمالک میں کارنر میٹنگ سے خطاب، گزشتہ روز حلقہ این اے 132میں پیپلزپارٹی کے امیدوار غیور عباس بخاری نے حمزہ ٹاﺅن کوٹ عبدالمالک میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11مئی کو کامیاب ہوکر حلقہ 132کے عوام کی تقدیر بدل دوں گا۔ پچھلے پانچ سالوں میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے نے اس علاقے میں کچھ نہیں کیا۔ پیپلزپارٹی غریبوں کی پارٹی ہے اور ہر حلقے کے لوگوں کی خدمت کرے گی۔ میں سیاست میں صرف عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر آیا ہوں اس موقع پر مسلم لیگ ق کے صوبائی امیدوار سید گل آغا بھی موجود تھے۔ حمزہ ٹاﺅن کے رہائشی رانا عمران، ایم اے ساجد، گل صاحب اور دیگر کارکنوں نے سید غیور عباس بخاری کا پرجوش استقبال کیا اور ان کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور پیپلزپارٹی کی کامیابی کے لئے نعرے لگائے۔

مزید :

الیکشن ۲۰۱۳ -