چین اور بھارت نے اپنی فوجیں سرحد سے پیچھے ہٹالیں ، تناﺅ میں کمی
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور چین نے متنازع سرحد سے اپنی فوجیں 16اپریل سے پہلے کی پوزیشن پر واپس بلالی ہیں ۔ بھارت اور چین نے ہمالیہ کے متنازع سرحدی علاقے لداخ سے اپنے فوجی پیچھے ہٹانا شروع کر دیے ہیں جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تناﺅ میں کمی ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے سرحدی کمانڈروں کے اجلاس میں فیصلہ ہوا جس کے بعد تین ہفتوں تک سرحد پر رہنے والی فوجوں کو واپس بلایا گیا۔ بھارتی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان کے فوجی 16 اپریل والی پوزیشن سے ایک کلومیٹر پیچھے ہٹ گئے ہیں ،یہ واضح نہیں کی چینی فوجی کتنے پیچھے گئے ہیں۔