وسطی کرم ایجنسی میں جے یوآئی کے جلسے میں دھماکہ ، ہلاکتوں کی تعداد24ہوگئی

وسطی کرم ایجنسی میں جے یوآئی کے جلسے میں دھماکہ ، ہلاکتوں کی تعداد24ہوگئی
وسطی کرم ایجنسی میں جے یوآئی کے جلسے میں دھماکہ ، ہلاکتوں کی تعداد24ہوگئی

  

پارا چنار(مانیٹرنگ ڈیسک) وسطی کرم ایجنسی کے علاقے سیواک میں گزشتہ روز جے یو آئی ف کے جلسے میں ہونے والے دھماکے کے مزیدنو زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چوبیس ہوگئی ۔ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) کے منیر اورکزئی کے انتخابی جلسے میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور مزید نوزخمی ہسپتا ل میں دم توڑ گئے ۔دھماکے کے 61 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزید :

کرّم -اہم خبریں -