تربیلا پاور پلانٹ ٹرپ کرگیا، 900میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل

تربیلا پاور پلانٹ ٹرپ کرگیا، 900میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل
تربیلا پاور پلانٹ ٹرپ کرگیا، 900میگاواٹ بجلی کی فراہمی معطل

  

ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک) فنی خرابی کی وجہ سے تربیلا پاور پلانٹ ٹرپ کر گیا جس کی وجہ سے 900 میگا واٹ بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ پاور پلانٹ کی بندش کی وجہ سے ملک میں جاری بجلی کے بحران میں مزید اضافے اور ملک کے بیشتر حصوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ بڑھ جانے کا خدشہ ہے۔ وزارت پانی و بجلی نے پاور پلانٹ کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پلانٹ تکنیکی خرابی کے باعث ٹرب کرگیا جس کی خرابی دور کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے اورامید ہے کہ خرابی جلد دورکردی جائے گی۔

مزید :

بزنس -