اسرائیل کو حزب اللہ سے تحفظ کا حق حاصل ہے : صدر اوباما

اسرائیل کو حزب اللہ سے تحفظ کا حق حاصل ہے : صدر اوباما
اسرائیل کو حزب اللہ سے تحفظ کا حق حاصل ہے : صدر اوباما

  

میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدربا راک اوباما نے کہا ہے کہ اسرائیل کو لبنانی تنظیم حزب اللہ کو ارسال کئے جانے والے جدید اسلحے سے بچاﺅ کرنے کا حق حاصل ہے۔میکسیکو اور وسطی امریکہ کے دورہ کے دوران امریکی صدر نے ہسپانوی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر کہیں گے کہ اسرائیلیوں کو حزب اللہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے اپنے علاقائی ہم خیالوں کو جدید اسلحہ منتقلی سے بچاﺅ کا تحفظ حاصل ہے۔ ادھر امریکی اخبار نے لکھا کہ شام پر کئے جانے والے اسرائیلی فضائی حملے کا ہدف ایران سے بھیجے گئے میزائلوں کا ٹرک تھا جنہیں شام کے راستے حزب اللہ کو لبنان منتقل کیا جانا تھا۔ اخبار نے امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے جمعہ کے روز دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گولا بارود کے ایک ذخیرے کو نشانہ بنایاجس میں ممکنہ طور پر ایرانی ساختہ فاتح 101 میزائل رکھے گئے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -