بنگلہ دیش میں فیکٹری گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد675ہوگئی
ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں 24 اپریل کو گرنے والی عمارت کے ملبے سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 675 ہوگئی جبکہ آٹھ منزلہ عمارت کے ملبے سے لاشیں نکالنے کا کام بدستور جاری ہے، درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امدادی ٹیموں نے عمارت کے ملبے سے 2 ہزار 400 افراد کو زندہ نکالا گیا ہے۔ عمارت گرنے کے مقام کے نزدیک لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی تلاش میں دن رات موجود ہیں، حادثے میں عمارت مالکان سمیت 12 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔