اداکارہ ایمان علی بھی بالی ووڈ سدھارنے کو تیار
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ ایمان علی نے بھی بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کیلئے تیار ی پکڑ لی اور کہناہے کہ وہ کہانی دیکھ کر ہی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کررہی ہیں۔ اداکارہ ایمان علی نے حال ہی میں بھارتی فلموں کے معاہدے کیے ہیں جن کی عکسبندی کے لیے وہ جلد بھارت جائیں گی۔ اداکارہ نے کہا کہ آنیوالی فلموں میں روٹین سے ہٹ کر کردار نبھانے کی خواہش ہے، منفرد کردار سے شائقین کی توجہ حاصل کرکے رہوں گی۔ انہوں نے بالی وڈ فلموں کے لیے آفرز آنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔