سربجیت سنگھ کی ہلاکت پر احتجاج ، بھارتیوں کی دوستی بس پر حملے کی کوشش، واہگہ بارڈر پہنچ گئی

سربجیت سنگھ کی ہلاکت پر احتجاج ، بھارتیوں کی دوستی بس پر حملے کی کوشش، واہگہ ...
سربجیت سنگھ کی ہلاکت پر احتجاج ، بھارتیوں کی دوستی بس پر حملے کی کوشش، واہگہ بارڈر پہنچ گئی

  

لاہور ،امرتسر(مانیٹرنگ ڈیسک) سربجیت سنگھ کی ہلاکت کے خلاف بھارتی شہریوں نے پاک بھارت دوستی بس کو روک لیا اور حملے کی کوشش کی تاہم ڈرائیور بس واپس ٹرمینل کے اندر لے گیا جبکہ پولیس نے بس کو حملے سے بچایا اور بعد ازاں سخت سیکیورٹی حصار میں بس کو واہگہ بارڈ پہنچادیاگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت سے صبح سات بجے روانہ ہونیوالی دوستی بس کو امرتسر میں مظاہرین نے روک لیا اور حملے کی کوشش کی جس پر دوستی بس کے ڈرائیور محمد خلیل نے واپس بس ٹرمینل کے اندر کھڑی کردی ۔ ٹرمینل کے باہر موجود پولیس نے اندر جانے سے روکدیا ۔ بس کے عملے نے پاکستان اور بھارت میں دوستی بس کی انتظامیہ کو واقعہ سے آگاہ کرتے ہوئے سیکیورٹی کا مطالبہ کردیا۔ بعدازاں بھارتی پولیس نے اپنی سیکیورٹی میں لے کر بس کو واہگہ بارڈر پہنچادیا۔ مظاہرین کاکہناتھاکہ سربجیت کی ہلاکت کے بعد دوستی بس ختم کریں ، ہم پڑوسی ملک میں بس نہیں جانے دیں گے ۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -