پرویز مشرف فرار کیس: اسلام آبادہائیکورٹ نے آئی جی کیخلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی

پرویز مشرف فرار کیس: اسلام آبادہائیکورٹ نے آئی جی کیخلاف کارروائی کی رپورٹ ...
پرویز مشرف فرار کیس: اسلام آبادہائیکورٹ نے آئی جی کیخلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ضمانت منسوخی اور گرفتاری کے حکم کے باوجود احاطہ عدالت سے سابق فوجی صدر کے فرار ہونے پر اسلام آبادہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد بنیامین کیخلاف کارروائی کی ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پرویز مشرف فرار کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ وزارت قانون سے رائے لینے کا مطلب معاملے کو طول دیناہے ، عدالتی حکم پر ہر حال میں عمل درآمد ہوناچاہیے ۔ فاضل عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے ایک ہفتے میں سیکریٹری داخلہ سے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ۔

مزید :

اسلام آباد -