سرگودھا :محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس نہ دینے پر سکول کو طلباءسمیت سیل کر دیا

سرگودھا :محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس نہ دینے پر سکول کو طلباءسمیت سیل کر ...
سرگودھا :محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس نہ دینے پر سکول کو طلباءسمیت سیل کر دیا

  

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس نہ دینے پر بغیر کسی نوٹس کے نجی سکول کو سیل کر دیا ہے جس کے باعث پڑھائی میں مصروف طلباءعمارت میں محصور ہو گئے ہیں۔ ڈان نیوز کے مطابق محکمہ ایکسائز نے سرگودھا میں ایک نجی سکول کو پراپرٹی ٹیکس نہ دینے پر طلباءسمیت سیل کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ٹیکس ادا کرنے پر ہی تالہ کھولا جائے گا۔ سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے تقریباً 2000 روپے تک پراپرٹی ٹیکس ادا کرنا ہے جس کیلئے کوئی نوٹس دیئے بغیر ہی عمارت سیل کر دی گئی ہے۔ سکول انتظامیہ نے محکمہ ایکسائز سے استدعا کی کہ وہ پراپرٹی ٹیکس ادا کرنے کو تیار ہیں لیکن آپ عمارت کا تالہ کھول دیں تاکہ عمارت میں محصور بچوں کو باہر نکالا جا سکے تاہم محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس ملنے کے بعد ہی سکول کا تالہ کھولا جائے گا۔

مزید :

قومی -