شکر گڑھ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، پاکستانی فورسز نے بھارتی جاسوس پکڑ لیا

شکر گڑھ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، پاکستانی فورسز نے بھارتی ...
 شکر گڑھ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، پاکستانی فورسز نے بھارتی جاسوس پکڑ لیا

  

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی ہلاکت کے بعد پاکستانی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے شکر گڑھ سیکٹر سے بھارتی جاسوس کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ عین اسی وقت اسی سیکٹر میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ بھی کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے شکر گڑھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے جواب میں چناب رینجرز نے جوابی فائرنگ کرتے ہوثے دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں جبکہ اسی دوران دو بھارتی جاسوسوں نے بارڈر پار کرنے کی کوشش کی جس دوران ایک بھارتی جاسوس کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی جیل میں قید بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ ساتھی قیدیوں کے ساتھ جھگڑے میں ہلاک ہو گیا تھا جبکہ بھارت نے بھی سربجیت سنگھ کے جاسوس اور دہشت گرد ہونے کی تصدیق کر دی ہے تاہم اس کے باوجود پورے اعزاز کے ساتھ اس کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

مزید :

سیالکوٹ -اہم خبریں -