ہنگومیں انتخابی مہم کے دوران خودکش حملہ ،12 افراد جاں بحق، جے یوآئی کے مفتی جانان زخمی

ہنگومیں انتخابی مہم کے دوران خودکش حملہ ،12 افراد جاں بحق، جے یوآئی کے مفتی ...
ہنگومیں انتخابی مہم کے دوران خودکش حملہ ،12 افراد جاں بحق، جے یوآئی کے مفتی جانان زخمی

  

ہنگو(مانیٹرنگ ڈیسک) سب تحصیل دوآبہ کے مین باز ار میں جمعیت علماءاسلام ف کی انتخابی مہم کے دوران خودکش حملے میں 12 افراد جاں بحق اورسیدجانان کے محافظوں سمیت 35افرادزخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہرکیاجارہاہے ، ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرفیو نافذ کردیاگیاہے۔مقامی ذرائع کے مطابق جے یوآئی ف کے رہنماءمفتی سید جانان مرکزی بازار میں دکانداروں کیساتھ رابطہ مہم میں مصروف تھے کہ دھماکہ ہوگیا۔ ایک اور عینی شاہد کے مطابق خود کش حملہ آور نے خود کو اُڑا لیاجس کے نتیجے میں قریبی دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق دھماکے میں ہنگو سے جے یوآئی کے پی کے 43سے امیدوار مفتی سید جانان دوآبہ سے نکل کر جارہے تھے کہ اُن کی گاڑی کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو اُڑالیا تاہم امیدوار محفوظ رہے ۔سماءنیوز کے مطابق دھماکے میں سید جانان بھی زخمی ہوئے ہیں ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق اُنہیں ایمرجنسی کے نفاذ کی ہدایت کی گئی ہے ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے بعد دوآبہ میں کرفیو نافذ کردیاگیاہے جبکہ علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیاہے ۔ مقامی ذرائع نے بتایاکہ دھماکے تیس سے پینتیس افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

مزید :

ہنگو -اہم خبریں -