انتخابات کے دن کراچی میں 10 ہزار فوجی جوان تعینات کرنے کا فیصلہ، سیکیورٹی پلان پر ہرصورت عمل کیا جائے گا: جنرل اشفاق پرویز کیانی

انتخابات کے دن کراچی میں 10 ہزار فوجی جوان تعینات کرنے کا فیصلہ، سیکیورٹی ...
انتخابات کے دن کراچی میں 10 ہزار فوجی جوان تعینات کرنے کا فیصلہ، سیکیورٹی پلان پر ہرصورت عمل کیا جائے گا: جنرل اشفاق پرویز کیانی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات کے دن کراچی میں فوج کے 10 ہزار اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا ہے کہ الیکشن کے سیکیورٹی پلان پر ہر صورت میں عمل کیا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت آرمی کور ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر کراچی ،لیفٹیننٹ جنرل، چیف سیکرٹری اور ڈی جی رینجرز شریک ہوئے۔ اجلاس میں آرمی چیف کو انتخابات کے موقع پر فوج کی تعیناتی سے متعلق بریفنگ دی گئی، اجلاس میںانتخابات کے دن کراچی میں دس ہزار فوجی جوان تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف باجوہ نے بتایا کہ کراچی میں سیکیورٹی کیلئے 49 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے جن میں 10 ہزار فوجی جوان شامل ہوں گے۔ الیکشن کے دن کسی پولنگ سٹیشن کے اندر فوج تعینات نہیں ہو گی، فوج کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر کام کرے گی۔ آصف باجوہ کے مطابق سندھ میں ایک لاکھ 24 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے جن میں 20 ہزار فوجی اہلکار شامل ہوں گے۔

مزید :

قومی -