بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انتخابات کے التواءکی درخواست سماعت کیلئے منظور، فریقین کو نوٹس جاری

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انتخابات کے التواءکی درخواست سماعت کیلئے ...
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انتخابات کے التواءکی درخواست سماعت کیلئے منظور، فریقین کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان ہائی کورٹ نے نواب زادہ طلال اکبر بگٹی کی ڈیرہ بگٹی اور دیگر علاقوں میں انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست سماعت کے لئے منظورکر لی اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ۔چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے نوابزادہ طلال بگٹی کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں الیکشن کے التواءکیلئے دائر درخواست کی سماعت کی ۔ دوران سماعت درخواست گزار وکیل نے موقف اپنایاکہ ڈیرہ بگٹی اور دیگر ملحقہ علاقوں سے آپریشن کی وجہ سے ڈیڑہ لاکھ بگٹی مہاجر ہوئے ہیں ،دوسرے صوبوں میں موجودگی کی وجہ سے وہ گیارہ مئی کو اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکتے لہٰذ ا عدالت سے استدعاہے کہ وہ مہاجرین کی واپسی تک الیکشن کے التواءکا حکم دے ۔ فاضل عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ تین روز قبل درخواست دائر کی گئی ہے ، الیکشن کا التواءنہیں ہوسکتا۔چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ کسی طرح بگٹی مہاجرین کو لاکر اُن کے علاقوں میں ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کرے ، ووٹ ڈالنا شہریوں کابنیادی حق ہے ۔