اے این پی کا الیکشن کمیشن کو خط ، الیکشن مہم کے بارے تحفظات کا اظہار

اے این پی کا الیکشن کمیشن کو خط ، الیکشن مہم کے بارے تحفظات کا اظہار
اے این پی کا الیکشن کمیشن کو خط ، الیکشن مہم کے بارے تحفظات کا اظہار

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی )نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر انتخابی مہم اور امن وامان سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کردیاہے ۔ الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں عوامی نیشنل پارٹی نے موقف اپنایاکہ اُنہیں دیگر جماعتوں سے برابری کی سطح پر انتخابی مہم چلانے کیلئے میدان فراہم نہیں کیاجارہاہے ۔ اے این پی نے انتخابی مہم میں ہونیوالے دہشتگرد حملوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہیں جس کے مطابق 30 مارچ سے چارمئی تک نتخابی مہم کے دوران 25 حملے ہوئے، حملوں میں اے این پی کے 50 کارکن جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ۔اسفند یارولی نے کہاکہ 28 اپریل کو چار، 29 اپریل اور یکم مئی کو تین ،تین حملے ہوئے۔

مزید :

پشاور -