پاکستان کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کاامکان

پاکستان کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کاامکان
پاکستان کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کاامکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ اور بلتستان ڈویژن کے چندایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان ڈویژن کے اضلاع غذر اور دیامر کے بالائی پہاڑی علاقوں میں کئی روز سے وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ چلاس شہر میں گزشتہ روز ہونیوالی موسلادھار بارش کے بعد موسم سرد ہوگیاہے۔ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی زوروں پر ہے۔ پیر کو سب سے زیادہ گرمی دادو میں 46ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کی گئی۔

مزید :

ماحولیات -