شام میں اسرائیلی فضائی حملہ ، 42افراد جاں بحق، کئی لاپتہ

شام میں اسرائیلی فضائی حملہ ، 42افراد جاں بحق، کئی لاپتہ
شام میں اسرائیلی فضائی حملہ ، 42افراد جاں بحق، کئی لاپتہ

  

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں اسرائیلی کے فضائی حملوں میں 42افرادجاں بحق اور ایک سو سے زائد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے جبلِ قاسیون نامی میں واقع ایک فوجی تحقیقی مرکز سمیت تین مقامات کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کی شدت پسند تنظیم حزب اللہ کو بھیجے جانے والے ہتھیاروں کو نشانہ بنایا ہے تاہم اسرائیل کی جانب سے سرکاری طور پر اس حملے کی تصدیق نہیں کی گئی۔دمشق میں حکام کا کہنا ہے کہ شام اسرائیلی جارحیت کا جواب دے گا اور اس کے لیے موزوں وقت کا انتخاب کیا جائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -