نواز شریف ،صدر زرداری سے حلف لینے کیلئے تیار، عمران خان بلے سے پھینٹی کی بات کرتا ہے لہٰذا ان سے منا ظرہ نہیں کیا جا سکتا: نجی ٹی وی کو انٹرویو

نواز شریف ،صدر زرداری سے حلف لینے کیلئے تیار، عمران خان بلے سے پھینٹی کی بات ...
نواز شریف ،صدر زرداری سے حلف لینے کیلئے تیار، عمران خان بلے سے پھینٹی کی بات کرتا ہے لہٰذا ان سے منا ظرہ نہیں کیا جا سکتا: نجی ٹی وی کو انٹرویو

  

 لاہور, پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر وہ وزیراعظم منتخب ہوئے تو وہ صدر زرداری سے حلف لے لیں گے۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ عمران خان کو علم ہے کہ وہ وزیراعظم منتخب نہیں ہو سکتے اسلئے وہ صدر زرداری سے حلف نہ لینے کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بلے سے پھینٹی کی بات کرتا ہے لہٰذا ان سے منا ظرہ نہیں کیا جا سکتا۔

دریں اثناءجلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ اقتدار میں آکر امن قائم کریں گے،وہ کھلاڑیوں والی بات نہیں کرتے بلکہ گیارہ مئی کے بعد پشاور آکر مٹھائی کھلائیں گے۔ ان کاکہناتھاکہ عمران خان کی باتوں سے لگتاہے کہ انہیں اکثریت ملنے کی توقع ہی نہیں۔ میاں نواز شریف نے کہاکہ اقبال ظفر جھگڑا نے کبھی پارٹی نہیں چھوڑی ، انہیں فخر ہے۔ ان کاکہناتھاکہ گیارہ مئی کوتبدیلی نہیں بلکہ انقلاب آئے گا، نوجوان ہی ن لیگ کے امیدوار ہے ،وہ نوجوانوں کیساتھ مل کر نیا پاکستان بنائیں گے ، نوجوان ہی ملک کی تعمیر کرسکتے ہیں ، نوجوانوں کا ووٹ لینے کے لیے نام نہیں لیتا۔ا ن کاکہناتھاکہ ہمارے سابقہ دور میں پاکستان ترقی کررہاتھا، زرداری اور مشرف نے ملک کا کیاحال کردیا؟ اب موٹر وے کو کابل نہیں بلکہ تاشقند لے جائیں گے ، امن قائم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ ادوار میں خود کش حملے نہیں ہوتے تھے ، اقتدار ملا تو ملک کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔ میاں نوازشریف نے کہاکہ بلے سے پھینٹی لگانے والوں سے وہ کس طرح مناظرہ کرسکتے ہیں ؟ عمران خان کی باتوں سے لگتاہے کہ انہیں اکثریت ملنے کی توقع نہیں کیونکہ کامیابی کی صورت میں صدر مملکت سے حلف تو لینا ہوتاہے۔صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام لوگ مسلم لیگ ن کے خلاف اکٹھے ہو گئے ہیں، صدر زرداری کی انتخابی مہم ایک کھلاڑی چلا رہا ہے، زرداری اور کھلاڑی ن لیگ کے خلاف اکٹھے ہو گئے، لوڈشیڈنگ پرویز مشرف کا تحفہ ہے جس میں اضافہ زرداری نے کیا اور اتنا کیا کہ آج وہ انتخابی مہم کیلئے باہر بھی نہیں نکل سکتے، زرداری صاحب کے صرف اشتہار چلتے ہیں، زرداری نے پانچ سال میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کیوں نہ کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ کی کارکردگی منہ بولتا ثبوت ہے، تمام جماعتوں کی کارکردگی دیکھیں اور پھر ووٹ دیں، لوگ سنجیدگی سے ملک کے حالات کے بارے میں سوچیں، گیارہ مئی کو سوچ سمجھ کر ووٹ دینا، الیکشن کوئی کھیل کود نہیں، ملک کو ایٹمی قوت مسلم لیگ ن نے بنایا، موٹر وے مسلم لیگ ن نے بنائی،ایٹمی دھماکہ کر کے سبز ہلالی پرچم کی عزت کرائی، ہاتھ میں بلا اٹھا کر ملک کی ترقی نہیں کی جاتی، ن لیگ کی حکومت آئی تو صوابی کو گیس فراہم کی جائے گی، پشاور سے کابل تک موٹروے بنائیں گے۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں بم دھماکے، بیروزگاری اور مہنگائی نہیں تھی۔

مزید :

پشاور -Headlines -