امیدوار کے انتقال کی وجہ سے این اے83اور پی پی 51فیصل آباد کے انتخابات ملتوی

امیدوار کے انتقال کی وجہ سے این اے83اور پی پی 51فیصل آباد کے انتخابات ملتوی
امیدوار کے انتقال کی وجہ سے این اے83اور پی پی 51فیصل آباد کے انتخابات ملتوی

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد میں قومی اورصوبائی اسمبلی کے دوحلقوں میں آزاد امیدوارکی وفات کی وجہ سے این اے 83اورپی پی 51سے الیکشن ملتوی کردئیے گئے ہیں،ان حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔پیپلزکالونی کے رہائشی47 سالہ میاں امجد ربانی کئی دماغ شریان پھٹنے سے انتقال کرگئے جس کی وجہ سے این اے83 فیصل آباد نو اور پی پی 51 فیصل آبادسے انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں ۔دونوں حلقوں سے میاں امجد ربانی آزاد امیدوارتھے ۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اب ان دونوں حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے جس کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کے شیڈول سمیت تمام مراحل دوبارہ طے کئے جائیں گے،ضمنی انتخابات وفاق اور صوبے میں حکومت سازی کا عمل مکمل ہونے کے ساٹھ دن کے اندر اندر ہونا لازمی ہیں۔

مزید :

فیصل آباد -