کراچی میں حلقہ بندیاں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کی گئیں، فیصلے میں مداخلت نہیں کر سکتے: سندھ ہائیکورٹ

کراچی میں حلقہ بندیاں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کی گئیں، فیصلے میں مداخلت ...
کراچی میں حلقہ بندیاں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کی گئیں، فیصلے میں مداخلت نہیں کر سکتے: سندھ ہائیکورٹ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے حلقہ بندیوں سے متعلق درخواستیں مسترد کر دی ہیں اور قرار دیا ہے کہ حلقہ بندیاں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے میں مداخلت نہیں کر سکتے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کی جانب سے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیاں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہیں، سندھ ہائیکورٹ سپریم کورٹ کے فیصلے میں مداخل نہیں کر سکتی البتہ درخواست گزار اگر چاہیں تو سپریم کورٹ یا متعلقہ ٹریبونل سے رجوع کر سکتے ہیں۔

مزید :

سندھ -اہم خبریں -