انتخابات کا جائزہ لینے کیلئے تینوں صوبوں میں 110 غیر ملکی مبصرین تعینات
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات کا جائزہ لینے کیلئے تین صوبوں میں 110 غیر ملکی مبصرین تعینات کر دیئے گئے ہیں جبکہ بلوچستان میں کسی غیر ملکی مبصر کو تعینات کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں صوبوں میں تعینات کئے جانے والے مبصرین کا تعلق امریکہ کینیڈا اور یورپ کے مختلف ملکوں سے ہے۔