سوئی ناردرن کی گیس چوروں کے خلاف کارروائی، 50 سے زائد گھروں کے میٹر کاٹ دیئے

سوئی ناردرن کی گیس چوروں کے خلاف کارروائی، 50 سے زائد گھروں کے میٹر کاٹ دیئے
سوئی ناردرن کی گیس چوروں کے خلاف کارروائی، 50 سے زائد گھروں کے میٹر کاٹ دیئے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے محمود بوٹی میں گیس چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران متعدد گھروں کے میٹر کاٹ کر ان کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے ہیں۔ سماءنیوز کے مطابق سوئی ناردران گیس کمپنی کی انتظامیہ نے محمود بوٹی میں گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جس دوران 50 سے زائد گھروں کے میٹر کاٹ دیئے گئے اور گیس چوری کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کرا دیئے گئے ہیں۔

مزید :

لاہور -