عمران خان کی خاطر نواز شریف نے انتخابی سرگرمیاں منسوخ کردیں

عمران خان کی خاطر نواز شریف نے انتخابی سرگرمیاں منسوخ کردیں
عمران خان کی خاطر نواز شریف نے انتخابی سرگرمیاں منسوخ کردیں

  

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیب ن کے قائد میاں نواز شریف نے تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان سے یکجہتی کیلئے کل بدھ کو اپنی انتخابی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں ۔ یہ اعلان انہوں نے لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطابکے دوران کیا اور عمران خان کی جلد صھت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ انہوں جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے جلسہ کے شرکاءسے آمین بھی کرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم صبر ، تحمل ، برداشت اور رواداری کے قائل ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان جلد صحت یاب ہو کر جلد صحت یاب ہو کر سیاسی میدان میں آئیں، اللہ تعالیٰ سب کی زندگی میں خیرو عافیت اور برکت عطا فرمائے ۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ 11مئی کو انشاءاللہ مسلم لیگ کامیابی حاسل کرے گی ۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -