جو کر سکتا تھا کیا، اب قوم اپنی تقدیر بدلنے کی ذمہ داری لے ،گرا ہوں ، ہارا نہیں : عمران خان ، 9 مئی کو اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے

جو کر سکتا تھا کیا، اب قوم اپنی تقدیر بدلنے کی ذمہ داری لے ،گرا ہوں ، ہارا ...
جو کر سکتا تھا کیا، اب قوم اپنی تقدیر بدلنے کی ذمہ داری لے ،گرا ہوں ، ہارا نہیں : عمران خان ، 9 مئی کو اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان انتخابی جلسے کے دوران زخمی ہونے اور ڈاکٹروں کی طرف سے آرام کا مشورہ دیے جانے کے باوجود آرام کرنے کی بجائے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے جبکہ انہوںنے زخمی حالت میں قوم کو پیغام دیا ہے کہ وہ 11مئی کو تحریک انصاف کے امیدوارون کی طرف دیکھنے کے بجائے تحریکِ انصاف کے منشور اور نظریے کو ووٹ دیں اور اپنی و ملک و ملت کی تقدیر بدلنے اور بہتر مستقبل کیلئے ووٹ کا حق استعمال کریں ۔شوکت خانم ہسپتال سے قوم کے نام پر ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سترہ سالہ سیاسی زندگی میں ان سے جو کچھ ہوسکتا تھا انہوں نے کیا ، اب قوم یہ ذمہ داری لے اور تبدیلی کیلئے نظریے کو ووٹ دے۔ عمران خان نے انتخابی مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وہ انتخابی جلسوں سے خطاب جاری رکھیں گے۔ تحریکِ انصاف کے ترجمان کے مطابق عمران خان انتخابی مہم کے آخری روز9 مئی کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں جلسے سے خطاب کریں گے۔اس سے قبل پاکستانی قوم کو اپنے پیغام عمران خان نے کہا ہے کہ آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ آپ نے نیا پاکستان بنانا ہے اوراپنے بچوں کا مستقبل سنوارنا ہے۔زخمی حالت میں شوکت خانم ہسپتال میںدنیا نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے میں انہوں نے کہا کہ عوام 11 مئی کو اپنے گھروں سے نکلیں، میں نے جو کرنا تھا وہ کر دیا، اب قوم اپنی ذمہ داری سنبھالے۔ان کا کہنا تھا کہ قوم نے اپنی حالت بدلنا ہے تو 11 مئی کو شخصیت کو نہیں بلکہ نظریے کو ووٹ دیں۔ اپنے سترہ سالہ سیاسی کیرئیر میں جو کر سکتا تھا وہ میں نے کیا۔ اب قوم اپنی ذمہ داری سنبھالے۔ عوام نے اپنے بچوں کے لئے مستقبل کی جنگ لڑنی ہے۔ گیارہ مئی صرف انتخابات کا دن نہیں بلکہ عوام اس کو اپنی جنگ سمجھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی کے 17 سال ملک و قوم کے لئے لڑا۔ اللہ تعالیٰ نے قران پاک میں فرمایا ہے کہ اللہ پاک اس قوم کی کبھی حالت نہیں بدلتا جو اپنی حالت خود نہیں بدلتی۔ اپنے بچوں کی تقدیر بدلنے کے لئے آپ کو یہ جنگ لڑنا پڑے گی۔ اپنی زندگی بدلنے کے لئے عوام اپنا پورا زور لگا دیں۔ اگر یہی لوگ دوبارہ اقتدار میں آتے رہے تو آپ شاید برداشت نہ کر سکیں۔شخصیت کی سیاست نے ملک کو برباد کر دیا۔ نیا پاکستان بنانے کے لئے آپ کو اپنے گھروں سے نکلنا ہو گا۔

زخمی عمران خان کی شوکت خانم ہسپتال سے قوم کےلئے خصوصی پیغام کی ویڈیو دیکھنے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔۔۔

http://www.facebook.com/photo.php?v=10151661156884560&set=vb.245554065511800&type=2&theater

مزید :

لاہور -اہم خبریں -