سرچ آپریشن کے دوران دو دن میں 2700 مشکوک افراد کی مکمل چیکنگ

سرچ آپریشن کے دوران دو دن میں 2700 مشکوک افراد کی مکمل چیکنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم سیل)حساس اداروں کی پیشگی اطلاع کے بعد لاہور میں پہلی بار سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے دو دن مےں 2700 مشکوک افراد کی مکمل چیکنگ کی اور 2400 کے کاغذات کی پڑتال کر کے چھوڑ دیا گیا جبکہ 300 افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ حساس اداروں نے پیشگی اطلاع دی تھی کہ لاہور میں دہشت گردی کا خطرہ ہے، دہشت گرد لاہور میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی کارروائی کر سکتے ہیں جس کے پیش نظر لاہور میں ہائی الرٹ رہا ۔

مزید :

علاقائی -